چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی صوبائی وزیر فنانس سے ملاقات

بیورو کے دائرہ کار کو بڑھانے کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی صوبائی وزیر فنانس سے ملاقات

لاہور:چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر پنجاب فنانس ہاشم جواں بخت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دائرہ کار کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ملازمین کے لیے سپیشل الاؤنس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بیورو میں مقیم بچوں کے لیے مختص بجٹ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے درپیش معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔