سردار تنویر الیاس خان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کی ملاقات

ملاقات میں وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ عمران نے سردار تنویر الیاس خان کو مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ریگولیشن کے ساتھ ساتھ   مروجہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھرپور کام کیا ہے۔پنجاب میں سپیشل اکنامک زون کے حوالے قوانین مرتب کرنے اور سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا

سردار تنویر الیاس خان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور تجارت سردار تنویر الیاس خان سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین شیخ عمران نے ملاقات کی اور انھیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ عمران نے سردار تنویر الیاس خان کو مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ریگولیشن کے ساتھ ساتھ   مروجہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھرپور کام کیا ہے۔پنجاب میں سپیشل اکنامک زون کے حوالے قوانین مرتب کرنے اور سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا خاص کر وہ لوگ جو پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے۔اس ضمن میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے افسران اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے ملکر ون ونڈو آپریشن کا سلسلہ شروع کیا جس سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے لیکن سرمایہ کاری بورڈ اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قوانین کے بننے سے بہت سی مشکلات کو قابو کیا گیا اور سرمایہ کاروں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی گی۔

اس قانون سازی اور ون ونڈو کے قیام سے پنجاب کے سرمایہ کاروں کو   سرمایہ کاری کے حوالے سے کافی حد تک حوصلہ افزائی ملی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے ہمیشہ سرمایہ کاروں اور ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے  لاہور ڈویلپمنٹ  اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا پنجاب بہت جلد سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک ہب کی صورت اختیار کر لے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر مکمن تعاون کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے ان کی سرپرستی میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام سرکاری شعبوں میں سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین شیخ عمران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے قانون سازی باقاعدہ پالیسیاں مرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ باقی ادارے بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت کسی بھی ادارے میں کوء روکاوٹ ہو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ عمران کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور LDA کا کردار سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خوابوں کی تعبیر صرف اور صرف پرائیویٹ سیکٹر ہی پوری کر سکتا ہے۔اس لیے سرمایہ کاروں،ایکسپورٹرز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے سے ہی مکمن ہو گا۔