وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا اوقاف افسران کے ہمراہ دربار حضرت بابا میا ں میر بالا پیرکا اچانک دورہ

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر عابد شبیراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔  انہوں نے اوقاف عملہ،سکیورٹی گارڈز و دیگر اہلکاروں کی حاضری اور دربار کے گردو و جوار میں لگے کیمروں کی چیکنگ کی

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا اوقاف افسران کے ہمراہ دربار حضرت بابا میا ں میر بالا پیرکا اچانک دورہ

لاہور:صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے آج اچانک درباربابا میاں میر بالا پیرکے احاطہ اور گرد وجوارکا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر عابد شبیراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔  انہوں نے اوقاف عملہ،سکیورٹی گارڈز و دیگر اہلکاروں کی حاضری اور دربار کے گردو و جوار میں لگے کیمروں کی چیکنگ کی۔انہوں نے قانون نافذکرنے والے اداروں کوملحقہ آبادیوں میں مشکوک افراد کو فوری حراست میں لینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نشئیوں اور جیب تراشوں سے علاقہ کو فوری پاک کرے۔

حضرت بابا میں میرکے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائینگی۔عرس کے دورا ن پولیس،قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران اپنے فرائض انجام دیں گے۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ لنگر کی تقسیم  کے لئے پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے اسلامی تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا۔صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں،ان بزرگان دین کی در گاہیں آج بھی ظاہری و باطنی علوم کے عظیم مراکز کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیااور گرد و جوار میں لگے کیمروں کے ذریعے تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔لنگر خا نوں اور پکوان گاہوں کی جگہوں کی بھی چیکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران نے فرائض انجام دینا شروع کر دیا ہے۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایاگیا ہے جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظام عمل میں لایاجا رہا ہے۔ زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں انتظامات کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر کے معیار کی سختی سے چیکنگ کی جائے گی۔