صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا منڈی بہا ؤالدین کا دورہ

سستا باز ار سہولت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کا تفصیلی معائنہ کیا صوبائی وزیر اعجاز عالم کی ٹاسک فورس کے نمائندگان سے بھی ملاقات

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا منڈی بہا ؤالدین کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین ایک روزہ دورے پر منڈی بہاؤالدین پہنچے،جدھر انہوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دورہ کیا۔مریضوں کے علاج و معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو احکامت صادر کیئے۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سستا سہولت بازار میونسپل کمیٹی پھالیہ کا وزٹ کیا اور روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ بازار کے اردگرد صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور رکاوٹوں وغیر کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے رایکے فلور ملز کا بھی معائنہ کیا اور عوام کو مہیا کیے جانیوالے آٹے کی کوالٹی اور قیمت کو چیک کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو تمام تر وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور پہلے روز سے محض خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ جمہوریت کے دشمن صرف جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں مگر یہ جان لیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عمران خان ایک مخلص اور سچا لیڈر بن کر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستا بازار سہولت کے قیام کا مقصد عام آدمی تک ان تمام چیزوں کی دستیابی یقینی بنانا ہے جو کہ ذخیرہ اندوز اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں نے عوام کی دسترس سے دور کردی ہے تاہم اگر کسی کو بھی کسی چیز کی قیمت یا کوالٹی میں کوئی شک ہو یا حکومتی نرخوں سے ہٹ کر خروید و فروخت نظر میں آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان کے نوٹس میں لائے جبکہ حکومتی وزراء اپنے اپنے حلقوں میں قائم سہولت بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرتے رہیں گے تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔