نوجوان نسل کی شجرکاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اساتذہ اکرام طلبہ میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں:وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان

ہ نوجوان نسل کی شجرکاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اساتذہ اکرام طلبہ میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہہ کہ موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے

نوجوان نسل کی شجرکاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اساتذہ اکرام طلبہ میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں:وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان

لاہور:وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان نے کہہ ہے کہ نوجوان نسل کی شجرکاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اساتذہ اکرام طلبہ میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہہ کہ موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے۔ نوجوان نسل کی شجر کاری میں دلچسپی کے مثبت اثرات رونما ہوں گے  تعلیمی ادارے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار آج انہوں نیڈیپارٹمنٹ آف سسٹین ایبل انوائرمنٹ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی مناسبت سے منعقدہ ایک شجرکاری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔

وزیر جنگلات نے یونیورسٹی میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر جنگلات نے مزید کہہ کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ماحول کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے جنگلات کے پھیلاؤ اور ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہہ کہ پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے اور پیری و اربن پیری فاریسٹ پالیسی کے تحت شہروں میں بھی شجرکاری کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف مقامات پر مختلف اقسام کے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو سکے اور اپنی آئندہ انے والی نسلوں کو صاف شفاف ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہہ کہ اپنے اردگرد ماحول کو سر سبزوشاداب بنانے کے لیے ہر شہری کو چاہیے کہ اپنے حصہ کا پودہ ضرور لگائے۔