پا کستان ٹیلی ویژن کے مایہ ناز اور مشہور پرو ڈیو سر کی طلبہ وطالبات کے و فدکو شعبہ صحافت کے حوالے سے بر یفنگ

پاکستان ٹیلی و یژن ملک کا  قیمتی اثاثہ اور بر اعظم ایشیاء میں صحافت کے شعبہ کی یونیو رسٹی ہے  نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائننگ کے شعبہ جات پی ٹی وی کے ماتھے کا جھومر ہیں  طلباو طالبات کو پروڈکشن اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہی دی گئی

پا کستان ٹیلی ویژن کے مایہ ناز اور مشہور پرو ڈیو سر کی طلبہ وطالبات کے و فدکو شعبہ صحافت کے حوالے سے بر یفنگ

لاہور : محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرنشپ کے لئے آئی نارووال یونیوسٹی،یو سی پی، سپیرئیر یونیو رسٹی اور ایم اے او کالج کے جرنلزم کے شعبہ سے تعلق رکھنے الے طلبہ و طالبات کو پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکے نامور اور مشہور پرو ڈیوسر اور پبلک ریلیشن آفیسر شکیل ملک نے صحا فت کے حوالے سے معلوماتی لیکچر دیا۔ محمد شکیل ملک نے طلبہ و طالبات کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی و یژن بر اعظم ایشیاء میں جرنلزم کے شعبہ کی یونیو رسٹی او ر ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

عوام کی اکثریت آج بھی پی ٹی وی کے نیوز،حالات حاضر ہ پر مبنی پروگرام کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی وی کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز اور پروڈکشن سے متعلق تکنیکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ طالبات نے آئیڈیا سے لیکر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور کہا کہ نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے شعبے پی ٹی وی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے مختلف شعبہ جات کے بارے معلومات کو نہایت مفید قرار دیا۔اس موقع پر پی آر او محمد شکیل ملک نے طلبا و طالبات کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے۔