کرکٹ زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

مہمان ٹیم اکتوبر نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

کرکٹ زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

کرکٹ زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اکتوبر نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے تین ون ڈے میچز 30ا کتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں  کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے زمبابوے نے ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں کا کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔

 

دورے کیلئے زمبابوے کے 25 کھلاڑیوں کا اعلان، پاکستان ایک بار پھر میزبانی کیلئے تیار زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان، کوویڈ 19پروٹوکولز تاحال تیار نہ ہوسکےدوسری جانب پی سی بی اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پلاننگ کررہا ہے ، کوچز ینگ بلڈ کو موقع دینے پر متفق ہیں البتہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں کھلانا ہے اس کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہےذرائع کے مطابق سیریز کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،‏ نیشنل ٹی 20 کےپرفارمرزکو بھی زمبابوے کےخلاف سیریز کیلئے منتخب کیا جائیگا۔ ذرائع ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ‏ زمبابوے سخت حریف نہیں، جونئیر کھلاڑیوں کو آزمانے کا اچھا موقع ہے، پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دے گا۔