بھارت میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر سعودی حکومت نے پروازیں معطل کر دی

سعودی حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے برازیل اور ارجنٹائن کے لیے بھی پروازیں معطل کردی گئی ہیں

بھارت میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر سعودی حکومت نے پروازیں معطل کر دی

بھارت میں عالمی وبا کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر سعودی حکومت نے اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی ساری پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھارت کے لیے اپنی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے، سعودی عرب نے بھارت کے لیے پروازیں بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے برازیل اور ارجنٹائن کے لیے بھی پروازیں معطل کردی گئی ہیں ۔