وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں، مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود

وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں، مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود

اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں، 6 ارب روپے کے ریفنڈز مقامی ٹیکس پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں نہوں نے کہا کہ 5ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈز ٹیکسٹائل کے شعبے اور 60 کروڑ روپے نان ٹیکسٹائل شعبے کو جاری کیے گئے۔ نہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ریفنڈز کے اجراء سے برآمد کنندگان کے کورونا کے دوران لیکوڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔