اسلام آباد :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں، یہ خوش آئند امر ہے کہ آج دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے