وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں شرکت،صدر کا خطاب سنا

صدر مملکت نے حکومتی کاوشوں اور کارکردگی کی بہترین اورغیر جانبدارانہ عکاسی کی:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں شرکت،صدر کا خطاب سنا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کی اور مبصر کی حیثیت سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کادوسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر خصوصی خطاب سنا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے خطاب کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کے 2سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے عوامی امنگوں کے مطابق خطاب کیا اور کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات کو سرا ہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی-صدر نے تعلیم صحت اور دوسرے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کیلئے قابل قدر گائیڈ لائن فراہم کیں - انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب قابل تحسین پارلیمانی روایت ہے-صدر مملکت نے حکومتی کاوشوں اور کارکردگی کی بہترین اورغیر جانبدارانہ عکاسی کی -