چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے:عثمان بزدار

 مہنگائی کم کرناہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے کیونکہ ہم اپنی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں

چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے:عثمان بزدار

لاہور22 اگست:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ مہنگائی کم کرناہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے کیونکہ ہم اپنی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں -عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا -وزیر اعلی نے کہا کہ حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور عوام کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے-وزیر اعلی نے عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے - ہم مثبت سوچتے ہیں اور عوام کے لئے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے - فیصلوں میں شفافیت نظر آتی ہے -ہمارا معیار صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ روایتی سیاسی پارٹیوں کے قدامت پسند لیڈروں کی روایتی بے حسی سے تنگ آچکے ہیں - صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حالات میں تبدیلی لا سکتی ہے -