ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی ڈویژن کی کارروائی

ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی ڈویژن کی کارروائی۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ سمیت 3ریکارڈ یافتہ منظم گینگز کے8ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد

ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی ڈویژن کی کارروائی

لاہور (دانش خان ) ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی ڈویژن کی کارروائی۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ سمیت 3ریکارڈ یافتہ منظم گینگز کے8ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد۔ لیڈیز گینگ کی ممبران شاپنگ مالز اور بازاروں سے عورتوں کے شولڈربیگز سے قیمتی اشیاءچرا کرفرار ہو جاتی تھیں۔ ڈکیت گینگز کے ملزمان سڑکوں اور گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔

گرفتارملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف۔  ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی جاوید صدیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے گینگز کی گرفتار ی پر پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔