لاہور پولیس کا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کےخلاف کریک ڈاون

دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار،محمود عرف مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کے 17 مقدمات میں مطلوب تھا

لاہور پولیس کا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کےخلاف کریک ڈاون

لاہور ( دانش خان ) لاہور پولیس کا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف کریک ڈاون ،دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار،محمود عرف مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کے 17 مقدمات میں مطلوب تھا، مودا گینگسٹر کا ساتھی عرفان عرف فانا بٹ پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے 9 مقدمات درج تھے دیگر ملزمان بھتہ خوری، بدمعاشی، ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مودا گینگسٹر نے راوی روڈ، شفیق آباد، لاری اڈا، اسلام پورہ میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی، مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتوں اور بھتہ خوروں کو اپنے ڈیرے پر پناہ بھی دیتا تھا، ایس ایچ او عتیق ڈوگر ،ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر نے محمود عرف مودا گینگسٹر کے ڈیرے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، پولیس نے محمود عرف مودا، عرفان عرف فانا بٹ، جعفر، خضر ،صابر، مجاہد اور عارف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چار 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30بور پسٹل، 222 بور راں±فل اور ایک 444 بور کاپی کلاشن کوف اور زندہ گولیاں برآمد، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کو شاباش،ذوالفقار حمید کی بہادر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔