لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کی کاوشیں ،لاپتہ دو سگی بہنوں کو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا

دونوں بہنیں پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلی گئیں تھیں

لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کی کاوشیں ،لاپتہ دو سگی بہنوں کو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا

لاہور (دانش خان ) لاہورانویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پرعمل پیرا۔ سگی بہنوں 20 سالہ نور اور 22سالہ شہناز کو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا۔ دونوں بہنیں پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلی گئیں تھیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے گمشدہ بہنوں کو تلاش کر کے ورثاءکے سپرد کیا۔ بچیوں کے والدنے تھانہ ہنجروال میں اغواءکا مقدمہ درج کر وا رکھا تھا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔