بھکر: ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پربھکر پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیز

تھانہ کلورکوٹ پولیس نے ناجائزاسلحہ اور جواری پکڑ لیے، جرائم کے خاتمے اور وارداتوں کی روک تھام کیلئے گشت کو مزید موثر و فعال بنایا جائے: ڈی پی اوبھکر

بھکر: ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پربھکر پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیز

بھکر: ڈی پی اوبھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پربھکر پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیز کردیں تھانہ کلورکوٹ پولیس نے ناجائزاسلحہ اور جواری پکڑ لیے۔ تھانہ صدر بھکرپولیس نے جواری دھرلیے۔   تفصیلات کے مطابق جرائم کے خاتمے، مجرمان کی گرفتاری اور امن و امان کے قیام کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جملہ پولیس افسران کی میٹنگ کے دوران ڈی پی او بھکر کی طرف سے سختی سے تاکید کی گئی کہ مقدمات کے ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جرائم کے خاتمے اور وارداتوں کی روک تھام کیلئے گشت کو مزید موثر و فعال بنایا جائے۔ 

اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر محمد اختر بگا ہمراہ SI ضعیم مہدی معہ ٹیم نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا دوران ریڈ محمد جاوید،قیصر عباس،غلام محمد،سیف اللہ،وسیم،حاجی محمد،صفدر حسین سکنائے بھکر کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا جوئے پر لگی کل رقم مبلغ /8600 روپے،4 عدد موٹر سائیکل،5 عدد موبائل فونز،ڈولی دانہ معہ تاش پتے برآمد کر لیے۔ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹSI سجاد حسین ڈھانڈلہ نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا 6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔

مسمی محمد راشد، محمد عارف، محمد حسن،احمد حسن، محمد عارف، محمد عمر سکنائے کلورکوٹ کے قبضہ سے نقدی مبلغ رقم /18550 روپے 7 عدد موبائل فون،تاش پتے برآمد کرلیے۔ایک اور کاروائی میںSHO تھانہ کلورکوٹ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم مسمی فرخ حسن ولد امیر سلطان سکنہ یاری والا کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 2 عدد رائفل 44 بور کلاشنکوف نما،ایک ریپڑ 12 بورکلاشنکوف نمابرآمد کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔