بھکر: ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکرانسکپڑ امیر عبداللہ خان کا  سٹی ایریا میں سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ برآمد

س ضمن میں تھانہ سٹی بھکرکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ایس ایچ اوسٹی بھکر انسپکٹرامیر عبداللہ خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا

بھکر: ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکرانسکپڑ امیر عبداللہ خان کا  سٹی ایریا میں سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پرجرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر میں پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی بھکرکے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایچ اوسٹی بھکر انسپکٹرامیر عبداللہ خان کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔اس دوران یوسف خان  ولد وزیر خان قوم پٹھان قوم سکنہ محلہ حافظہ آباد سے پسٹل 30 بور معہ 4 ضرب کارتوس ،فضلی مولا ولد بسم اللہ قوم کاکڑ پٹھان سکنہ محلہ شیخ راو پل سے  سے پسٹل30  بور معہ 3 ضرب کارتوس برآمد ،فضل الرحمن  ولد میرا جان  قوم کاکڑ  سکنہ محلہ شیخ راو پل  سے پسٹل 30 بور  برآمد کرلیا ملزمان کے خلا ف  مقدمات کا اندراج  کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔