معلومات کے اِس دور میں لاعلمی واقعی ایک نعمت ہے: معروف اداکارہ سونیا حسین

اداکار کے اِس پیغام کا مطلب یہ ہے کہ آج کل بہت سے مسائل اور معاملات میں مداخلت کرنے سے بہتر ہے کہ انسان اُن معاملات سے لاعلم ہی رہے

معلومات کے اِس دور میں لاعلمی واقعی ایک نعمت ہے: معروف اداکارہ سونیا حسین

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے اُن کے چاہنے والوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح حسین و دلکش نظر آرہی ہیں۔سونیا حسین نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ معلومات کے اِس دور میں لاعلمی واقعی ایک نعمت ہے۔اداکار کے اِس پیغام کا مطلب یہ ہے کہ آج کل بہت سے مسائل اور معاملات میں مداخلت کرنے سے بہتر ہے کہ انسان اُن معاملات سے لاعلم ہی رہے۔

اِس سے قبل سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی 29 ویں سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں دیکھ کر واضح ہو رہا تھا کہ اداکارہ نے اپنی سالگرہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں منائی۔ واضح رہے کہ سونیا آج کل ابو علیحہ کی نئی فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سونیا حسین سے پہلے ’لاک ڈاؤن‘ میں اداکارہ فریال محمود کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن فریال محمود نے ذاتی مصروفیات کے باعث فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔