نیوزی لینڈ نے اے ٹیم کا دورۂ بھارت ملتوی کردیا

جبکہ کیوی کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کے لیےدستیابی ظاہر کردی ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن، جیمز نیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلین گھمن شامل ہیں

نیوزی لینڈ نے اے ٹیم کا دورۂ بھارت ملتوی کردیا

نیوزی لینڈ نے اے ٹیم کا دورۂ بھارت ملتوی کردیا جبکہ کیوی کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کے لیےدستیابی ظاہر کردی ہے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن، جیمز نیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلین گھمن شامل ہیں۔ ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ این او سی جاری کر دیئے جائیں گے۔ بورڈ لیگ کے وقت کورونا صورتحال کے حوالےسے انہیں آگاہی دے گا، تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اے کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت ملتوی کردیا ہے، ٹیم نے اگست میں بھارت کا دورہ کرنا تھا ۔ نیوزی لینڈکرکٹ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ اے کرکٹ ٹیم کا دورہ موجودہ صورتحال میں نہیں ہو رہا، اے ٹیموں کی سیریز دونوں بورڈزکے باہمی معاہدے کے بعد ملتوی کی گئی ہے۔