عوام عید سادگی سے منائیں ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کل ہر طرح سے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جائے

عوام عید سادگی سے منائیں ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عوام کورونا وائرس کے پیشِ نظر عید سادگی سے منائیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل ہر طرح سے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات دلائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔