دمام میں عمارت میں آگ لگ گئی، 48 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

شہری دفاع دمام کا کہنا ہے کہ 11 بچوں سمیت 48 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا

دمام میں عمارت میں آگ لگ گئی، 48 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی، تاہم مثاثرہ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا شکار عمارت میں سے 48 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ دمام کے ایک محلے کی ایک فلیٹ میں آگ لگی تھی جس سے کوئی شخص متاثر نہیں ہوا۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریسکیو اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ شہری دفاع دمام کا کہنا ہے کہ 11 بچوں سمیت 48 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔