حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کر رہی ہے، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ،ڈاکٹر فیصل سلطان

حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کر رہی ہے، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کر رہی ہے اور ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز پمز کے دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسینیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے،حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پمز ہسپتال کی ایمر جنسی کا دورہ بھی کیا اور انتظامیہ سے درپیش چیلنجز بارے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں.