ہواوے کے خالص منافع میں 2020 ءکے دوران 3.2 فیصد اضافہ، حجم9.9 ارب ڈالر رہا

ہواوے کے خالص منافع میں 2020 ءکے دوران 3.2 فیصد اضافہ، حجم9.9 ارب ڈالر رہا

بیجنگ  :چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کا خالص منافع میں 2020 ءکے دوران سالانہ بنیاد پر 3.2 فیصد اضافہ ہوا ، حجم 64.6 ارب یوان یعنی9.9 ارب ڈالر رہا۔کمپنی کے مطابق کورونا وائرس اور امریکی دباﺅکے باعث 2020 ءکے دوران اس کی آمدنی میں اضافے کی شرح سست رہی، امریکی پابندیوں کے باعث کمپنی کو اپنا کاروبار مستحکم رکھنے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پڑے،اس کے باوجود آمدنی سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد بڑھ کر 891.4 ارب یوان جبکہ خالص منافع 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 64.6 ارب یوان رہا