اقوام متحدہ کا حیاتیاتی تنوع پر سیمینار

اقوام متحدہ کا حیاتیاتی تنوع پر سیمینار

اقوام متحدہ  :اقوام متحدہ میں حیاتیاتی تنوع پر سیمینارہوا۔چینی ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے وفد ، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت اور حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کے سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام حیاتیاتی تنوع پر آئن لائن سیمینار منعقد ہوا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ میں ہونے والی “حیاتیاتی تنوع کنونشن کی 15 ویں کانفرنس” ایک انتہائی اہم کانفرنس ہوگی۔

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جون نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانوں کو اپنی آنکھوں کے تحفظ کی طرح قدرتی ماحول کی بھی حفاظت کرنی چاہیےاور انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق حیاتیاتی تنوع کنونشن کی کانفرنس رواں سال 11 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک چین کے شہر کھون مینگ میں منعقد ہوگی