اقوام متحدہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرے گا،علاقے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری

اقوام متحدہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرے گا،علاقے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ تباہ حال غزہ کی تعمیرِ نو کے لیےعالمی برادری سے امداد کی اپیل کرے گی جبکہ علاقے میں امن کے حوالے سے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔عالمی ادارے کی فلسطینی علاقوں کے لیے ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر لائن ہیسٹسگس کے جاری بیان کے مطابق ادارہ تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی برادری سے امدا د کی اپیل کرے گا ۔

ادھر،سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری مصالحت کاروں نے حماس کے سیاسی مخالف فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی مقبوضہ عرب اردن میں ملاقات کی جس دوران علاقے میں امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، مصر کے وزیر خارجہ بھی اردن کے اعلیٰ حکام سے ملنے والے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ کے رکے ہوئے امن عمل کو بحال کیا جاسکے