آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کرےگی

آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کرےگی

اسلام آباد :آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان سٹوڈنٹ المپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم کراچی میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اس سلسلے میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چنائو کے سلسلے تین روزہ ٹرائلزجون کے پہلے ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کےلئے کیاجائے گا اور ان کھلاڑیوں کو پندہ روز تک تربیتی کیمپ تربیت دی جائے گی اور جون کے تیسرے ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائےگا.