اٹلی، کیبل کار گرنے سے 13 افراد جاں بحق

اٹلی، کیبل کار گرنے سے 13 افراد جاں بحق

اٹلی میں سیاحوں کو لے جانے والی کیبل کار بلندی سے نیچے جاگری، حادثے میں 13 افراد جان سے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ دو بچے جن کی عمریں پانچ اور نو سال کے درمیان تھیں، کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔کیبل کار میں سوار افراد شمالی اٹلی میں پہاڑی چوٹی کا نظارہ کررہے تھے کہ اس دوران خطرناک حادثہ پیش آیا