تھائی لینڈ، ویکسین لگوانے والوں کو گائے دی جائے گی

تھائی لینڈ، ویکسین لگوانے والوں کو گائے دی جائے گی

تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور تحفہ گائے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس مہم کے مطابق چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ہر ہفتے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جسے جیتنے والے خوش نصیب کو گائے مفت میں دی جائے گی۔تھائی لینڈ کے اس ضلعے میں کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین مہم کا آغاز سات جون سے کیا جائے گا۔