حسن علی کی بیٹی سے کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

حسن علی کی بیٹی سے کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اپنی ننھی پری کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حال ہی میں حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی حیلینا کو گود میں لیے اُس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔قومی کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بے بی ڈول حیلینا ابھی جاگ رہی ہے۔اُن کی یوں بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔