میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ٹیکسٹائل سیکٹر کا قومی معشیت کے فروغ میں بنیادی کردار ہے،تمام جائز مسائل حل کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت فیکٹریوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین کی پابندی کی جائے، فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے  اپنی آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،صوبائی وزیر کی وفد سے گفتگو

میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے آج آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔جس میں وفد نے واٹر چارجز، سوشل سیکورٹی، سموگ کے حوالے سے فیکٹریوں کی انسپیکشن، لیبر اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے وفد کو تمام جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔  صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ؎ ٹیکسٹائل سیکٹر کا قومی معشیت کے فروغ میں بنیادی کردار ہے اورروز گار کی فراہمی کا بھی ٹیکسٹائل سیکٹر بڑا ذریعہ ہے۔اس لیے اس سیکٹر کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں انسپیکشن کے نام پر انسپکٹرز کی مداخلت کے خاتمے کیلئے انسپکٹر لیس رجیم لارہے ہیں اور اس نظام کے تحت آئندہ کو ئی انسپیکشن کے نام پر فیکٹری مالکان کو تنگ نہیں کرسکے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔فیکٹریوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین کی مکمل پابندی کی جائے اور فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں ایسا ایندھن ہرگز استعمال نہ کیا جائے جس سے فضائی آلودگی بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پٹما صنعتی مراکز میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پرصنعتی یونٹس لگائے اور لیبر کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ تحفظ ماحولیات کمیٹیوں میں ٹیکسٹائل کمیٹیوں کو نمائندگی دی جائے۔

وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھر پور توجہ دی اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہ سیکٹر پوری قوت کے ساتھ چل رہا ہے۔وفد کے اراکین نے کہا کہ کرونا کے باعث بند ہوتی انڈسٹری کی بحالی کے لئے میاں اسلم اقبال کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وفد میں چئیرمین اپٹما فیصل آباد شیخ شاہد جاوید، سینئر وائس چیئرمین ریحان اشرف، ملک سلمان ضیاء، سفیر شہزاد اور دیگر شامل تھے۔ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات، سی ای او پیڈمک جاوید الیاس، سی ای او پیڈمک عامر سلیمی اور محکمہ صنعت و تجارت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے