سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت ملتی ہے: صوبائی وزیر مال ملک محمدانور

اس موقع پر چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان، پیر سعاد ت علی شاہ چورا شر یف، انیس غفوری دریا شر یف،پیر فیضان شاہ،صاحبزادہ احتشام،علامہ حامد رضا،ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد صدیقی،مولانا رفا قت علی حقانی، علما و مشائخ اکرام اور دیگر افسران بھی موجود تھ

 سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت ملتی ہے: صوبائی وزیر مال ملک محمدانور

لاہور:صوبائی وزیر مال ملک محمدانور نے کہا ہے کہ سیرت النبی بنی نوع انسان کے لیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینار ہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے۔     انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل کونسل اٹک میں سیر ت النبی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان، پیر سعاد ت علی شاہ چورا شر یف، انیس غفوری دریا شر یف،پیر فیضان شاہ،صاحبزادہ احتشام،علامہ حامد رضا،ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد صدیقی،مولانا رفا قت علی حقانی، علما و مشائخ اکرام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے شرکا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیا کی سیرت پاک ہمارے لیے اسوہ حسنہ قرار دی گئی ہے۔حضور پاک کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کا باعث بنی جو انسانیت سے دور تھے۔چیئر مین پی اے سی سید یاور عباس بخاری نے کہاکہ حضرت محمد کی سیر ت مبارکہ آج بھی اس پڑھے لکھے،علم و آگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد و ہدایت کے متالشیوں کے لیے تسکین و تمانیت قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بجھاتی ہے۔

حضور اکرم کی سیرت پاک کی جامعیت کا یہ پہلو کس قدر تاب ناک ہے کہ آنحضرت کی سیرت پاک نے لاکھوں انسانوں کو تربیت کے خزانے سے نوازا۔ حضور پاکﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔صوبائی وزیر مال ملک محمدانور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت کے فیضان  سے بیک وقت قانون دان،خطیب،ادیب،مفسر،محدث سبھی اپنی تشنگیوں کا سامان پارہے ہیں۔

امام الانبیا حضرت محمد مصطفی کی سیرت  پاک کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں،لکھی جارہی ہیں اور لکھی جائیں گی۔ کانفرنس میں علما و مشائخ نے حضرت محمدمصطفی کی شان میں تقاریر کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے۔