پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 105 ای چالان '' نادہندہ کار پکڑوا دی

 گاڑی مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 50 ہزار 300روپے ہے اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا کر تھانے بند کروا دیا شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں:ترجمان

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 105 ای چالان '' نادہندہ کار پکڑوا دی

لاہور : پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے''105 ای چالان '' جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران ای چالان نادہندہ گاڑی کو دیکھا گیا جس پر اتھارٹی میں موجود پولیس کیمونیکیشن آفیسر کی نشاندہی پر ای چالان نادہندہ گاڑی کو ٹریفک وارڈنز کے ذریعے گنگا رام کے قریب روکا گیا۔ ٹریفک پولیس وارڈنز نے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے جس پر مذکورہ گاڑی 105ای چالانز کی نادہندہ نکلی۔گاڑی مالک کے ذمہ کل واجب الادا  رقم 50 ہزار 300روپے ہے، جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑ دیا جائیگا۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی او نے اس حوالے سے 17ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔  اس سلسلہ میں اتھارٹی کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کو ای چالان چیک کرنے کے لیے ایپ اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔  ایپ کے ذریعے بآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ لگایاجاسکتا ہے۔  ترجمان کامزید کہنا ہے کہ 5 یا زائد الیکٹرانک نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری  echallan.psca.gop.pk پر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔