آپ ﷺ سارے جہان کیلئے اللہ کے آخری نبی ہیں: صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

علمائے کرام منبر و محراب سے لوگوں کو دعوت دین کیلئے حکمت اور عقلمندی سے بلائیں دین اسلام کا بنیادی درس انسانی عزت و وقار کی پاسداری اور انسانی جان کا تحفظ ہے

 آپ ﷺ سارے جہان کیلئے اللہ کے آخری نبی ہیں: صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

علمائے کرام منبر و محراب سے لوگوں کو دعوت دین کیلئے حکمت اور عقلمندی سے بلائیں دین اسلام کا بنیادی درس انسانی عزت و وقار کی پاسداری اور انسانی جان کا تحفظ ہے جوایک انسان کو قتل کرے گا گویا کہ اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا ہے اسلام میں انسان کے قتل کو گناہ عظیم قرار دیا گیاہے عوام قانون کا احترام کریں اور قانون کو ہرگز ہاتھ میں نہ لیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور آئین کی نوجوان پاسداری کریں وطن عزیز ایک اسلامی ریاست ہے۔ ہر پاکستانی کی شرعی ذمہ داری ہے کہ نظام مصطفےٰ کیلئے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُر امن جدوجہد کرے۔ مرکزی علماءکونسل پاکستان ہمیشہ سے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی اور فتنہ و فسادسے محفوظ فرمائے۔

 مرکزی علماءکونسل پنجاب کے صدر قاری محمد مشتاق لاہوری کی میزبانی میں جلو موڑ لاہور میں پیغام رحمت للعالمین کانفرنس جس میں چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی پیر عبد القدوس نقشبندی وائس چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمد امجد صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا رسال الدین آزادصوبائی سیکرٹری اطلاعات سید آصف شاہ مولانا حنظلہ محمود مولانا ہارون شاکرمولانا قاری سعید ربانی مولانا ضیاءالرحمن فاروقی سردار شہزاد رفیق طلحہ خان ایڈوکیٹ ودیگر علماءو مشائخ نے خطاب کیا۔

چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ رسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کو اپنے عقیدے پر عمل کرتے ہوئے اعتدال اور اخلاق کے ذریعے دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تعلیمات نبوی میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کا خاص طورپر تحفظ کیا گیا ظلم و ستم ، تکبراور عدم برداشت جیسے افعال کو قبیح قرار دے کر حرام قراردیا گیاعاجزی و انکساری بردباری ، تحمل اور برداشت جیسی عادات و اخلاق کو عین اسلامی آداب قرار دیا گیااللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کو ایک کامل اور جامع پیغام کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ آپ نے تمام انسانی دنیا کیلئے کامل دین پیش کیاجس میں بنی نوع انسان کیلئے انفرادی اور اجتماعی حقوق موجود تھے آپ سارے جہان کیلئے اللہ کے آخری نبی ہیں۔