میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس،اشیاء ضروریہ کی دستیابی مانیٹرنگ اور قیمتوں کا جائزہ لیاگیا

 صوبائی وزیر کا عادی ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم،انتظامیاں نوٹیفائی کردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائے صوبے بھر میں قائم سہولت بازاروں سے عوام کو خاطر خواہ ریلف مل رہا ہے،آٹا،دالیں،سبزیاں اور دیگر اشیاء عام مارکیٹوں یہاں سستی مل رہی ہے،وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس،اشیاء ضروریہ کی دستیابی مانیٹرنگ اور قیمتوں کا جائزہ لیاگیا

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا۔جس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بعض علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عادی ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیا۔صوبائی وزیر  نے ہدایت کی کہ آٹا، چینی، گھی، دالیں سبزیاں اور دیگر اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اورمارکیٹوں میں مقامی سطح پر تیار ہو نے والی چینی پر فوکس کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں شریک انتظامی افسران سے استفسارکیاکہ انتظامیہ خود قیمتیں نوٹیفائی کرتی ہے تو پھراس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا۔

انتظامی افسران قیمتیں نوٹیفائی کرنے کے بعد ان پر عمل درآمد بھی کرائیں یہ اُن کی ذمہ داری ہے صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ دکانوں پر پینافلیکسز کی 100فی صد تنصیب یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا صوبے بھر میں قائم سہولت بازاروں سے عوام کو خاطر خواہ ریلف مل رہا ہے اور ان بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوں پر مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک ہو کر کام کرے۔