اسکاٹ لینڈ،11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائےنمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا

اسکاٹ لینڈ،11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائےنمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک):  اسکاٹ لینڈ میں11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائرکے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ پانی اورنمک کا محلول عام طورپرویکسین میں ملایا جاتا ہے۔