پیغامات پر ری ایکشنز کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

پیغامات پر ری ایکشنز کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

مینلو پارک :۔عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس بھی فیس بک جیسے میسیج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا چینل پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے میسج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس  ایپ  چند ماہ سے ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو  صارفین کو فیس بک کی طرح کمنٹس پر میسج ری ایکشن کی اجازت دے گا جس کے ذریعے صارفین اب واٹس ایپ میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری ریپلائی کے بغیر بھی کرسکیں گے ۔