گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 350 نئے کیسز،9 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 350 نئے کیسز،9 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد:۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں جن میں سے 3 مریض وینٹیلیٹرز پر جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 350 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد, اسلام آباد میں 18 فیصد،ملتان میں 24 فیصد اور لاہور میں 11 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 35 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،سرگودہا میں 17 فیصد اور لاہور میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 38 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 4, پنجاب میں 15 ہزار 121، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 194،اسلام آباد میں 3 ہزار 835، بلوچستان میں 439,گلگت بلتستان میں 303 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 142 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 995 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 124 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 14 ہزار 188 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 538, بلوچستان میں 33 ہزار 456, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 720،پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638 اور سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 573 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 677 ہو چکی ہے۔