ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 52 رنز سے ہرادیا

ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 52 رنز سے ہرادیا

ہرارے  (سپورٹس ڈیسک): ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکے ایک میچ میں پاکستان نےتھائی لینڈ کو 52 رنز سے ہرادیا، عالیہ ریاض نے 49، جویریہ خان نے 38ر نز بنائے ۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کی مگر سوائے عالیہ ریاض اور کپتان جویریہ خان کے کوئی اور بیٹر حریف بولر تھی پاٹچا پوتھا وونگ کی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہرا۔

تھی پاٹچا پوتھا وونگ نے 18 رنز کے عوض 5 جبکہ تیپوچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عالیہ ریاض 49 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 38 رنز اسکور کیے، پاکستان کی ٹیم 48 اوورز میں 145رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے نہ چل سکی، نتایا نے 18 اور اونیچا نے 16 رنز کی اننگز کھیلیں۔