وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکا میں ڈیموکریٹ راہنما ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات

خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاک امریکا تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا حامل رہاہے،  وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکا میں ڈیموکریٹ راہنما ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا حامل رہاہے،پاکستان معیشت کو ترجیح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔یہ بات انہوں نے امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان معیشت کو ترجیح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے،

امریکی کمپنیاں، 200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی۔پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔