کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیا اس لئے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، جھانوی کپور

کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیا اس لئے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، جھانوی کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلمساز کرن جوہر فلموں میں لائے تھے اس لئے سب ان سے آسانی سے نفرت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی  نے انکشاف کیا کہ لوگ اُن سے اس لئے آسانی سے نفرت کرلیتے ہیں کہ کیونکہ انہیں کرن جوہر نے فلموں میں لانچ کیا تھا  تاہم انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

کرن جوہر اپنے دھرما پروڈکشن سے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کو اپنی فلموں میں لانچ کر کے انہیں سُپر اسٹار بنا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں اقربا پروری  کو   بڑھانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ جھانوی کپور پر اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور جھانوی پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بجائے سری دیوی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں آئی ہیں۔

اسی سلسلے میں جھانوی کپور مزید کہتی ہیں کہ ’یہ ایک حقیقت ہے کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے بھی ایک دباؤ بھی ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے 2018 میں بطورِ پروڈیوسر جھانوی کپور کو فلم ’دھڑک ‘ میں لانچ کیا تھا  اورحال ہی میں  ان کی فلم ’مِلی‘ ریلیز ہوئی ہے  جس کی سنیما  گھروں میں نمائش جاری ہے۔