آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:میاں محمودالرشید

وزیرہاؤسنگ کی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کوآشیانہ سکیم کے مکانوں کی رجسٹریوں کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:میاں محمودالرشید

لاہور:.   وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں نے ملاقات کی اور انہیں آشیانہ سکیم سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے بہت سے مکانوں کی رجسٹریاں نہیں ہوئی ہیں جس سے مکین پریشانی کا شکار ہیں۔ میاں محمودالرشید نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او سے فوری رابطہ کر کے انہیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کے مسائل خصوصاً مکانوں کی رجسٹریوں کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے اوراس کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ مکینوں نے مزید بتایا کہ سکیم میں سہولیات مثلاً صفائی، سینی ٹیشن اور واٹرسپلائی کے حوالے سے بھی مکینوں پر مشتمل کمیٹی کو فیصلوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔ میاں محمودالرشید نے انہیں یقین دلایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔