مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کا قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت

قائد اعظم کی رہنمائی میں برصغیر کے مسلمان اپنی الگ شناخت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے: کُل جماعتی حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کا قائد اعظم کو زبردست خراج عقیدت

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر مقبوضہ کشمیر کی جماعت کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اُنہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے برصغیر کی عظیم شخصیت قرار دیا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے مطابق قائد اعظم کی رہنمائی میں برصغیر کے مسلمان اپنی الگ شناخت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ حریت کانفرنس کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف جاری مودی اور دیگر بھارتی حکومتوں کی ظالمانہ پالیسیاں اس بات کی غماز ہیں کہ 1947 میں برصغیر کے مسلمانوں کا الگ وطن کا مطالبہ بالکل جائز تھا۔