دنیا میں کورونا وائرس سے 17 لاکھ 49 ہزار اموات

دنیا میں کورونا وائرس سے 17 لاکھ 49 ہزار اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 49 ہزار 528 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 55 ہزار 489 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 274 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 61 لاکھ 29 ہزار 147 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 66 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار 326 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 75 لاکھ 55 ہزار 137 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 775 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 12 لاکھ 19 ہزار 123 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔