پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے سینئر جنرل مینجر قیصر مسعود کے مطابق ایل این جی کی مطلوبہ مقدار سسٹم میں شامل کر دی ہے، قیصر مسعود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کا پریشر بھی بہتر اب ہوگیا ہے۔ سوئی ناردرن کے سینئر جنرل مینجر قیصر مسعود کے مطابق آج گیس کی طلب 2126 ملین کیوبک فٹ اور سپلائی 1997 ملین کیوبک فٹ ہے، کمپنی کو قدرتی گیس 874 ملین اور درآمدی گیس 1123 ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے۔ قیصر مسعود کا کہنا ہے کہ اس وقت شارٹ فال کم ہو کر 129ملین کیوبک فٹ ہے۔