ہمیں ایک آزاد وطن دینے کیلئے شکریہ، نور بخاری کا بابائے قوم کیلئے پیغام

قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ایک مسلم ملک اور امن سے رہنے کے لیے آزادی دینے کا شکریہ: نور بخاری

ہمیں ایک آزاد وطن دینے کیلئے شکریہ، نور بخاری کا بابائے قوم کیلئے پیغام

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ نور بخاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ قائداعظم کا وہ پیغام درج ہے جو اُنہوں نے اپنی قوم کے لیے دیا تھا:سابقہ اداکارہ نے یہ خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری قوم کے بانی کو سالگرہ مبارک ہو۔ اُنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیں ایک مسلم ملک اور امن سے رہنے کے لیے آزادی دینے کا شکریہ۔  واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 145 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔