اسلام آباد۔ :وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس نے جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لیے پروجیکٹ کی تجویز اور لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دی۔
Chaired P3A board meeting which approved the project proposal and transaction structure for the modern karachi circular railway project. It will be a 43km track, with 30 stations and ridership expected to exceed 4 lacs daily. This will transform the karachi transport situation
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 25, 2022
یہ 43 کلومیٹر کا ٹریک ہوگا، جس میں 30 سٹیشنز اور سواریوں کی تعداد روزانہ 4 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے کراچی کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال بدل جائے گی۔