پانی کی بوتل کی طرح دکھنے والا چھوٹا اور سستا ویکیوم کلینر

اس ویکیوم کلینر کو ایک پانی کی بوتل کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں موجود 'ایکسٹینڈ ایبل نوزل' صفائی کا کام کرتا ہےکمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویکیوم کلینر کا وزن 500 ملی لیٹر پانی کی بوتل سے بھی کم ہے جب کہ یہ بجلی بھی انتہائی کم لیتا ہے

پانی کی بوتل کی طرح دکھنے والا چھوٹا اور سستا ویکیوم کلینر

شیاؤمی نے حال ہی میں ایک ایسا ویکیوم کلینر متعارف کرایا ہے جو دکھنے میں ایک بوتل کی طرح ہے۔اس نئے ویکیوم کلینر کا نام 'میجیا ہینڈ ہیلڈ ویکیوم کلینر' ہے جسے خاص طور پر کسی بھی شخص کے انفرادی استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے اور جو شخص زیادہ سفر کرتا ہے یہ اس کے لیے بے حد کارآمد سمجھا جا رہا ہے۔اس ویکیوم کلینر کو ایک پانی کی بوتل کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں موجود 'ایکسٹینڈ ایبل نوزل' صفائی کا کام کرتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویکیوم کلینر کا وزن 500 ملی لیٹر پانی کی بوتل سے بھی کم ہے جب کہ یہ بجلی بھی انتہائی کم لیتا ہے۔

اس ویکیوم کلینر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک وائرلیس ویکیوم بھی ہے، ایسی جگہ جہاں پر پاور ساکٹ موجود نہیں ہے جیسا کہ گاڑی، تو یہ وہاں کی بھی باآسانی صفائی کر سکتا ہے۔صارفین یہ ویکیوم کلینر 29 جولائی سے صرف 28 ڈالرز میں حاصل کر سکیں گے جب کہ یہ فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔