لاہور انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی کارروائیاں ,  امانت میں خیانت کے مقدمات میں ملوث3 ملزمان عمران،ضیاء اورراحیل گرفتار

ملزم عمران شہری سے پراپرٹی کیلئے 40لاکھ روپے بطور امانت لے کر فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کیا

  لاہور انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی کارروائیاں ,  امانت میں خیانت کے مقدمات میں ملوث3 ملزمان عمران،ضیاء اورراحیل گرفتار

لاہور(دانش خان )  لاہور انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی کارروائیاں,  امانت میں خیانت کے مقدمات میں ملوث3 ملزمان عمران،ضیاء اورراحیل گرفتار ,  ملزم عمران شہری سے پراپرٹی کیلئے 40لاکھ روپے بطور امانت لے کر فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کیا۔ ملزم ضیاء شہری سے کاروبار کیلئے 27لاکھ روپے بطور امانت لے کر فرار ہو گیاتھا انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم ضیا ء کو گرفتار کیا۔

ملزم راحیل شہری سے کاروبار کیلئے4لاکھ روپے بطور امانت لے کر رفو چکر ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم راحیل کو گرفتار کیا, انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی ٹیموں نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔