سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی , ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان طاہر اوراقبال گرفتار

ملزمان سے مسروقہ ساڑھے 9لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور ناجائز اسلحہ برآمدچھینی گئی رقم کی واپسی پر ڈاکٹر عنبرین کا سی آئی اے پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی , ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان طاہر اوراقبال گرفتار

لاہور (دانش خان ) سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن کی بڑی کارروائی۔سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکٹر عنبرین خالد کے گھر ہونیولی ڈکیتی کی واردات ٹریس ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان طاہر اوراقبال گرفتار۔ملزمان گن پوائنٹ پر ڈاکٹر عنبرین کے گھر سے ساڑھے 9لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان سے مسروقہ ساڑھے 9لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور ناجائز اسلحہ برآمدچھینی گئی رقم کی واپسی پر ڈاکٹر عنبرین کا سی آئی اے پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی طرف سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔