سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کےلئے چیک تقسیم

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے چیک تقسیم کئے 10 پولیس اہلکاروں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کےلئے چیکس تقسیم کئے گئے

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کےلئے چیک تقسیم

لاہور ( دانش خان ) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کےلئے چیک تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں میان سکالرشپ چیک، جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیکس تقسیم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے چیک تقسیم کئے 10 پولیس اہلکاروں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کےلئے چیکس تقسیم کئے گئے، کانسٹیبل الیاس کو 02 لاکھ 25 ہزار، کانسٹیبل احمد کی بیوہ کو 01 لاکھ میڈیکل اسٹنٹس کا چیک دیا گیا، جہیز فنڈ اور مینٹینس الاونس کی مد میں 07 اہلکاروں کو۔کثیر مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے، اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کےلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے، لیاقت علی ملک نے کہا کہ ذوالفقار حمید اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے،اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کےلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں